یوٹیوب کا ویڈیوز کی سمری تیار کرنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا تجربہیوٹیوب کا ویڈیوز کی سمری تیار کرنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا تجربہ

یوٹیوب کا ویڈیوز کی سمری تیار کرنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا تجربہ

یوٹیوب ویڈیو سمری کا یہ ٹیسٹ فی الحال صرف محدود تعداد میں ویڈیوز اور صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ  ویڈیو کی پہلے سے موجود ڈسکرپشن کو تبدیل نہیں کرے گا۔ یوٹیوب کو بھرپور امید ہے کہ وہ ناظرین کو، یہ فیصلہ کرنے میں بہتر طریقے سے مدد کر سکیں گے کہ انہیں کیا دیکھنا چاہیے۔

31 جولائی 2023 کو سپورٹ پیج پر ایک نوٹس کے مطابق، گوگل خود کار طریقے سے یوٹیوب اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سمری تیار کرنے کے لیے تجربہ کر رہا ہے۔ یہ خلاصے صرف انگریزی زبان کی محدود تعداد میں ویڈیوز کے آگے ظاہر ہوں گے اور، صرف محدود صارفین ہی دیکھ سکیں گے۔ وہ YouTube کے دیکھنے اور تلاش (واچ اور سرچ )کے صفحات پر ظاہر ہوں گے۔ اس چیز کا مقصد کسی بھی ویڈیو کی پہلے سے موجود ڈسکرپشن کو تبدیل کیےبغیر ، اس کے مواد کا ایک مختصر جائزہ پیش کرنا ہے۔

کون سی ویڈیو دیکھی جائے ، سمری دیکھ کر فیصلہ کریں

نوٹس میں کہا گیا کہ” ہم یوٹیوب پر اے آئی کی بنیاد پر خودکار طریقے سے تیار کردہ ویڈیو خلاصوں کی جانچ شروع کر رہے ہیں، تاکہ آپ کے لیے کسی بھی ویڈیو کا فوری خلاصہ پڑھنا اور فیصلہ کرنا آسان ہو سکے کہ آیا جو ویڈیو آپ دیکھنا چاہتے ہیں وہ آپ کے لیے موزوں ہے کہ نہیں” ۔

یوٹیوب کا تجربہ اس وقت گوگل پر ہونے والے تخلیقی AI اقدامات میں سے ایک ہے، کیونکہ کمپنی اے آئی کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو تلاش کرنے کی دوڑ میں مصروف ہے۔ مئی میں اپنی ڈویلپر کانفرنس میں کمپنی نے پلے اسٹور کی ایک نئی خصوصیت کا اعلان کیا جس کا مقصد ایپ صارف کے جائزوں کا خلاصہ کرنے کے لیے جنریٹو AI کا استعمال کرنا تھا۔

دوسری کمپنیوں نے بھی آن لائن مواد کے خلاصے خود بخود تیار کرنے کے لیے AI کو استعمال کرنے کی کوششیں  شروع کی ہوئی ہیں جس میں حال ہی میں خبروں کے مضامین کے لیے ایک سمری فیچر شروع کیا گیا ہے۔

آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا ہوگا کہ اے آئی  کے خلاصے YouTube کے تخلیق کاروں کی اپنی ویڈیوز کی ساخت پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں۔اس  ویڈیو پلیٹ فارم کی طرف سے متعارف کرائی گئی ہر پالیسی میں تبدیلی اور نئی خصوصیت اس کے مواد کے نظام پر وسیع اثرات مرتب کر سکتی ہے، کیونکہ تخلیق کار یعنی ویڈیو کریئٹر اس کے  ویڈیو ریکمنڈ کرنے والے الگورادم کو خوش کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ کون جانتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوٹیوب پر کیا ہوگا ، کیا مستقبل میں یوٹیوب کے ویڈیوز بنانے والوں کو انسانوں اور AIدونوں کے لیے  الگ الگ ویڈیوز بنانا ہوں گی؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے