میلان میں 1763 کے بعد سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیامیلان میں 1763 کے بعد سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

اٹلی کے شمالی شہر میلان میں، بدھ  23 اگست کے روز شہر کا درجہ حرارت، 33  ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،جس سے اس شہر کا اگست کے مہینے کا ،گزشتہ دو سو ساٹھ سالہ پرانا ریکارڈ ٹو ٹ گیا۔

میلانو بریرا کے موسمی مرکز  کے  1763 میں درجہ حرارت ریکارڈ کرنا شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ گرم ترین دن تھا۔ میلان کا پچھلا ریکارڈ 32.8 سینٹی گریڈ 11 اگست 2003 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ علاقائی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ARPA) )  نےجمعہ کو بتایا کہ  اگست کے وسط  میں شروع ہونے والی  گرمی کی لہر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

اٹلی کے  دارالحکومت روم میں، جولائی میں  41 اعشاریہ 9 ڈگری درجہ حرارت  ریکارڈ  کیا گیا، جو کہ گرم ترین  تھا۔   اس موسم گرما میں ،جنوبی یورپ کا بیشتر حصہ بھڑک رہا ہے، اور جنگل کی آگ کو ہوا دے  رہا ہے۔یہ علاقے دنیا  کے ٹھنڈے علاقوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن، بلا کی اس گرمی نے حکومتوں کو صحت سے متعلق، انتباہ جاری کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کا ،رش لگا رہتا تھا لیکن   ،موجودہ موسمی حالات نے  سیاحوں کی آمد و رفت میں  رکاوٹ پیدا کی ہے۔

اٹالین انوائرنمنٹ ایجنسی کی طرف سے بتایا   گیا ہے  کہ، 23 اور 24 اگست   لومبارڈی کے تمام علاقوں میں، جو میلان کے آس پاس ہے میں، گرمیوں کے گرم ترین دن رہے۔ کئی قصبوں میں 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت  ریکارڈ کیا گیا ۔ایجنسی کی طرف سے  مزید کہا گیا  کہ "شدید اور غیر معمولی” درجہ حرارت اطالوی ایلپس  (اٹلی کے پہاڑی سلسلوں)کو بھی متاثر  کر رہا  ہے۔

ایجنسی  کے مطابق اٹلی کے بیشتر علاقوں میں، گرمی  کی لہر ختم ہونے والی ہے، جس سے اگلے ہفتے کے شروع میں شدید گرج چمک اور، درجہ حرارت میں  10 سے 15سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے