پنجاب ٹریفک پولیس کا ای ڈرائیونگ لائسنس کا اجراپنجاب ٹریفک پولیس کا ای ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

اگر آپ کا  ڈرائیونگ لائسنس گم ہو چکا ہو،انڈر پراسس ہو   یا،  ساتھ  رکھنا بھول گئے ہوں تو اب ،آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔

پنجاب ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عوام کے لیے ای ڈرائیونگ لائسنس  کا اجراء شروع کر دیا۔

صو بہ پنجاب کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے  تما م خواتین و حضرات،  اب  گھر بیٹھے آن لائن   اپنا ای ڈرائیونگ لائسنس   ،  بالکل  فری میں حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (پنجاب) کی ویب سائٹ   سے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی  ٹریفک پنجاب  ، ڈاکٹر عثمان انور  نے   فیس بک پیج   پر ڈرائیونگ لائسنسنگ میں جدت کے حوالے  سے ایک اہم ویڈیو پیغام میں   بتایا کہ  "اب ہم ای ڈرائیونگ لائسنس شروع کر رہے ہیں۔ اگر آپکا لائسنس گم ہو چکا ہے یا ابھی تک پرنٹ ہو کر نہیں آیا تو     ڈی ایل آئی ایم ایس  کی ویب سائٹ سے اپنا ای لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے میں 30 لاکھ سے زائد لوگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔ ہم نے ناصرف لرنر لائسنس اور اسکے رینیوول کو آسان  بنا دیا ہے بلکہ بڑے شہروں میں 24/7 اور چھوٹے شہروں میں ہفتے میں 6 دن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے  کی سہولت دی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید بتایا کہ، ای ڈرائیونگ لائسنس اس طرح ممکن ہوا کہ، ہم نے  صوبہ پنجاب میں لائسنس  ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد،  45 سے  بڑھا کر دو سو سے زائد کر دی۔خدمت مراکز نے 24 گھنٹے کام کیا، اور آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت، سکول ، کالجز ، یونیورسٹیز اور سرکاری اداروں میں  جا کر  عوام کو  ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

انہوں نے کہا  کہ، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ، ہر کوئی بغیر کسی رشوت سفارش کے،  میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکے۔اس کے لیے  ڈرائیونگ ٹیسٹنگ  سینٹرز میں ٹیسٹ دینے والوں کی ویڈیو  ریکارڈ کی  جاتی ہے  ۔ اب اس بات کی سہولت بھی دے دی گئی ہے کہ آپ،  ڈرائیونگ ٹیسٹ میں اپنی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں۔

ای ڈرائیونگ لائسنس کیسے ڈاؤن لوڈ کریں

ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں،  جو پیج کھلے گا وہاں اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیشز کے) لکھیں۔ نیچے والی لائن میں اپنی تاریخ پیدائش لکھیں۔ ویریفائی پر کلک کریں۔آپ کا ای لائسنس آپ کے سامنے  آ جائے گا۔ آپ اسے پی ڈی ایف فائل کےطور پر ڈاؤن لوڈ کر  کے محفوظ کر سکتے ہیں۔

الیکٹرانک لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ

ای ڈرائیونگ لائسنس  ٹریفک کے عملہ کے لیے قابل قبول ہے۔ اس پر  ایک کیو آر کوڈ موجود ہے جسے،   ٹریفک کا عملہ کسی بھی جگہ     آسانی سے ویریفائی کر  سکتا ہے۔

ای ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ،مہنگائی اور بے روزگاری کے  موسم میں ،عوام کے لیے ایک  ٹھنڈی ہوا  کے جھونکے سے کم نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے